ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اب شام کی جنگ بین الاقوامی شکل اختیار کررہی ہے اور پاکستان اس کا فریق بن چکا ہے جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔
ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ سوچ رہے ہیں کہ عقیلہ بنی ہاشم ،ام المصائب جناب سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا)کے روضہ مبارک کی حفاظت اور اس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے لوگوں کو پاکستان سے شام جانے کا حکم دیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علامہ ساجد نقوی کی جانب سے لوگوں کو شام بھیجے جانے کا بیان سامنے آیا تھا جسے عوامی حلقوں میں بہت سراہا گیا تھا، عوام انتظار میں ہے کہ یہ بیان کب شرمندہ تعبیر ہوگا۔
.......
/169